اکرم بلوچ نے ٹو ر ڈی نیشنل ہائی وے موٹر وے سائیکل ریس جیت لی

  اکرم بلوچ نے ٹو ر ڈی نیشنل ہائی وے موٹر وے سائیکل ریس جیت لی

  



کراچی(این این آئی)ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کے محمد اکرم بلوچ نے 3روزہ 400کلومیٹر طویل ”ٹو ر ڈی نیشنل ہائی وے موٹر وے ایم 9اسپرنٹ سائیکل ریس“ 8پوائنٹس کے ساتھ جیت لی ہے۔ یہ سائیکل ریس اینٹی نارکوٹکس فورس سند ھ، سندھ اسپورٹس بورڈ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، موٹر وے پولیس، ہوم ڈپارٹمنٹ سندھ، پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیز کے بھر پور تعاون کے ساتھ کراچی سے ٹھٹھہ، حیدر آباد اور واپس کراچی تک منعقد کی گئی۔ریس کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ اور چیف آرگنائز ملک کلیم احمد اعوان کی سپر ویشن میں ہونے والی اس سائیکل ریس میں ضلع کورنگی لاندھی کے حنین علی نے 5پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کراچی ویسٹ لیاری کے بلال بلوچ نے 3پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس کی تقریب تقسیم انعامات آئندہ ہفتے ہوگی، جس میں سائیکلسٹوں کو نقد انعامات، گولڈن ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس، شیلڈز اور گولڈ میڈل تقسیم کئے جائینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی