پی ایس ایل کی کونسی ٹیم سوشل میڈیا پر زیادہ مقبول؟

پی ایس ایل کی کونسی ٹیم سوشل میڈیا پر زیادہ مقبول؟

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ ہر گزرتے سال کامیابی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہے جس کا سہرا شائقین کرکٹ کو جاتا ہے جو کہ اسٹیڈیم کی رونقیں بڑھاتے ہیں۔2016 میں دبئی کے اسٹیڈیم سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا سفر اس سال پاکستان پہنچ گیا ہے اور اب شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدانوں میں دیکھ سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں راولپنڈی اور ملتان میں اس سال گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نظر آئے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس ایل اور اس میں شریک چھ ٹیمیں شائقین کے دلوں میں بستی ہیں۔جہاں پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں تمام ٹیموں کی کوشش بھی ہے کہ وہ میدانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں سے جڑی رہیں اور انہیں وقتاً فوقتاً انہیں اطلاعات پہنچاتی رہیں۔ پشاور زلمی نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایک ملین فالوورز پورے ہونے کا اعلان کیا۔ لیکن کیا ا?پ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر سب سے کس فرنچائز کے کتنے فالوورز ہیں؟ چلیں اس کا جائزہ لیتے ہیں۔

۔1۔ پشاور زلمی ٹوئٹر: 10 لاکھ فالوورز فیس بک: 26 لاکھ انسٹاگرام: 3 لاکھ 98 ہزار2۔ کوئٹہ گلیدی ایٹرزٹوئٹر: 9 لاکھ 92 ہزار فیس بک: 12 لاکھ انسٹاگرام: 3 لاکھ 21 ہزار3۔ اسلام آباد یونائٹڈزٹوئٹر: 7 لاکھ 86 ہزار فیس بک: 32 لاکھ انسٹاگرام: 3 لاکھ 58 ہزار4۔ کراچی کنگزٹوئٹر: 7 لاکھ 49 ہزار فیس بک: 15 لاکھ انسٹاگرام: 3 لاکھ 62 ہزار5۔ ملتان سلطان ٹوئٹر: 2 لاکھ 84 ہزار فیس بک: 10 لاکھ انسٹاگرام: 1 لاکھ 87 ہزار6۔ لاہور قلندرز ٹوئٹر: 7 لاکھ 42 ہزارفیس بک: 13 لاکھ انسٹاگرام: 3 لاکھ 48 ہزار ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی