لنکا شائر کا ٹی ٹونٹی بلاسٹ 2020ء کیلئے میکسویل سے معاہدہ
لندن(یواین پی) انگلش کلب لنکا شائر کا رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی بلاسٹ 2020ء کیلئے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل سے دوبارہ معاہدہ طے پاگیا ہے، 31 سالہ میکسویل نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے گزشتہ میں شاندار کارکردگی کا م ظاہرہ کیا تھا اور اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔میکسویل ابتدائی آٹھ میچوں کیلئے لنکا شائر کو دستیاب ہونگے۔میکسویل کو تینوں فارمیٹس کے 178 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور اس بات کی خوشی ہے کہ میں اس ٹیم کیجانب سے کھیلو ں گا اور عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح ہے۔