سرجیکل ماسک ووہان کی ریڈ کراس کو عطیہ کئے، ڈاکٹر شہباز گل کی وضاحت

  سرجیکل ماسک ووہان کی ریڈ کراس کو عطیہ کئے، ڈاکٹر شہباز گل کی وضاحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان نے ماسک چین کے صوبے ووہان کے ریڈ کراس کو عطیہ کے طور پر دئیے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپکو شرم آنی چاہیے،یہ ماسک چین کے صوبے ووہان کے ریڈ کراس کو عطیہ کے طور پر دئیے گئے،چین میں ہمارے بھائیوں کوان کی ضرورت تھی اور اس وقت یہ وبا ء پاکستان میں نہیں آئی تھی،آپکو ایسا جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے مگر آپ کو نہیں آئی گی کیونکہ ”لندن تو کیا پاکستان میں بھی آپ کی کوئی پراپرٹی نہیں“۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -