پنجاب جوڈیشل اکیڈمی،مینول حاضری کاطریقہ کاربحال

  پنجاب جوڈیشل اکیڈمی،مینول حاضری کاطریقہ کاربحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)کرونا وائرس سے بچنے کے حفاظتی اقدامات کے تحت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججوں اورسٹاف کی بائیومیٹرک حاضری روک دی گئی،ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے حکم پرمینول حاضری کاطریقہ کاربحال کردیاگیاہے،ڈائریکٹر اکیڈمی شازب سعید نے ہدایت کی ہے کہ فوری مینول حاضری شروع کرنے کے علاوہ افسروں اور ملازمین کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاء کو کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کر دیں،لاہور ہائیکورٹ نے احتیاطی نوٹس بار روم اور ہائیکورٹ میں آویزاں کر دیئے ہیں جن میں کہاگیاہے کہ بار ممبران کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ہاتھ ملانے اورگلے ملنے سے گریز کریں۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی

مزید :

صفحہ آخر -