پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں بورڈ آف مینجمنٹ اجلاس کا انعقاد

  پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں بورڈ آف مینجمنٹ اجلاس کا انعقاد

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس مامون رشید شیخ کی زیر صدارت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مسٹرجسٹس جواد حسن، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ اور سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گجانہ سمیت بورڈ کے دیگر ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر اکیڈمی کے ڈائریکٹرز شاہ زیب سعید اور شاہدہ سعید بھی موجود تھے، اکیڈمی کے سینئرانسٹرکٹر ابوبکر صدیق نے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران کو اکیڈمی کے مالی معاملات اور اجلاس کے ایجنڈا پر بریفنگ دی، اجلاس میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کالا شاہ کاکو کے جلد فعال ہونے اور دیگر مالی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

جوڈیشل اکیڈمی

مزید : صفحہ آخر