جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات ہونے والے لاہور ہائیکورٹ کے تیسرے سینئر ترین جج مسٹرجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے اعزاز میں لاہور ہائی کورٹ میں الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ، لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی سمیت لاہورمیں موجود تمام ججوں نے شرکت کی،اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے افسران اور عدالتی سٹاف بھی موجود تھا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی رخصت کے وقت تمام جج صاحبان، افسران اور عدالتی سٹاف سے فرداً فرداً ملے، انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں بہترین معاونت پر برادرججوں، افسران اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ، نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس محمد امیر بھٹی نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کو گلدستہ دے کر رخصت کیا،اس موقع پر گروپ فوٹو بھی بنایاگیا،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 42 رہ گئی ہے جبکہ ہائیکورٹ میں ججوں کی خالی اسامیوں کی تعداد18ہوگئی ہے۔

الوداعی تقریب

مزید : صفحہ آخر