چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  سے راجہ بشارت کی ملاقات  کرونا کیخلاف اقدامات پر بریفنگ

   چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  سے راجہ بشارت کی ملاقات  کرونا کیخلاف اقدامات پر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ سے ملاقات کرکے انہیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا،وزیر قانون نے جیلوں سے قیدیوں کو عدالتوں میں نہ لانے کے حکومتی فیصلے پر بھی چیف جسٹس کو اعتماد میں لیا،وزیر قانون نے قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کے فیصلے کی تفصیلات سے بھی چیف جسٹس کا آگاہ کیا۔

کرونا،اقدامات

مزید : صفحہ آخر