سرجیکل ماسک کی قیمتیں مقرر نہ کرنے پرلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سرجیکل ماسک کی قیمتیں مقرر نہ کرنے پرلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدالتی حکم کے باوجود سرجیکل ماسک کی قیمتیں مقرر نہ کرنے پرلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار شہری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ابھی تک حکومت نے سرجیکل ماسک کی قیمت مقرر نہیں کی،قیمتوں کاتعین نہ ہونے سے عام شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ مجسٹریٹس اور پولیس کو سرجیکل ماسک کی قیمتیں چیک کرنے کے اختیارات بھی دئیے جائیں۔ 

ماسک قیمتیں 

مزید : صفحہ آخر