خیبرپختونخوا میں مزید 13معصوم موذی مرض پولیو سے متاثر

خیبرپختونخوا میں مزید 13معصوم موذی مرض پولیو سے متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے میں پولیو کے مزید 13کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق ضلع خیبر سے 7  پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مردان، نوشہرہ، باجوڑ اور دیرلوئر سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔علاوہ ازیں لکی مروت اور بنوں سے بھی ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 28  ہوگئی ہے جبکہ ان کیسز میں پولیو وائرس پی ون اور پی ٹو شامل ہیں۔
پولیو کیس

مزید :

صفحہ آخر -