پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 11080تک پہنچ گئی،لاہور سرفہرست

پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 11080تک پہنچ گئی،لاہور سرفہرست

  



لاہور (آن لائن) محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 11080تک پہنچ گئی ہے۔لاہور شہر میں رجسٹرڈ مریض سب سے زیادہ،جن میں 160مرد،15خواتین اور 5بچے بھی ایڈز کا شکار ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن حنا پرویز بٹ کے مطالبے پر محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت صوبہ بھر میں ایڈز کے 11080رجسٹرڈ مریض ہیں۔853 خواجہ سراء،9450ٹیکہ سے نشہ کرنیوالے،2578ٹرکرز اور 54654ٹی بی کے مریضوں کی سکریننگ 2019میں کی گئی،پنجاب کی 32جیلوں میں 36297قیدیوں اور عملے کی سکریننگ کی گئی، اس کیساتھ حکومت اس وقت پنجاب کے 16اضلاع میں موجود 25ایڈز کے مراکز کے ذریعے فری سکریننگ،کونسلنگ،فری لیب ٹیسٹ اور فر ی علاج کی سہولیتیں دے رہی ہے۔ان سہولتوں کا دائر 2020سے پہلے تمام 36تک وسیع کیا جائے گا۔محکمے کی جانب سے مزید موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کیساتھ پندرہ پی ایچ ڈی اور اکیس ایم فل سکالرز ایچ آئی وی پر ریسرچ کررہے ہیں۔

پنجاب ایڈز مریض

مزید : صفحہ آخر