باغ جناح سمیت 5 پارکوں میں ہینڈ واش سنک لگانے کا فیصلہ

  باغ جناح سمیت 5 پارکوں میں ہینڈ واش سنک لگانے کا فیصلہ

  



لاہور(آئی این پی) کرونا وائرس سے بچا ؤ کیلئے لاہور کے 5بڑے پارکوں میں ہاتھ دھونے کیلئے سنک لگائے جائیں گے۔ ڈی جی پی ایچ اے کے احکامات جاری، ہفتے کو تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے تمام ہارٹی کلچر کے ڈائریکٹرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایات کے مطابق باغ جناح، جیلانی پارک، گریٹرا قبال پارک اور بوٹینیکل گارڈن جلو میں ہاتھ دھونے کیلئے سنک لگائیں جائیں گے ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کا کہنا ہے کہ نے پارکوں میں ہاتھ دھونے کیلئے سینی ٹائزر اور ہینڈ واش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔پارکوں میں آنے والے افراد ہاتھ دھو کر پارکوں میں داخل ہوں گے۔

ہینڈ واش سنک

مزید : صفحہ آخر