ماڈل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے استعفا دیدیا

ماڈل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے استعفا دیدیا

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ماڈل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر، جنر ل سیکرٹری،سینئرنائب صدر،نائب صدر 1،نائب صدر 2نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا۔ماڈل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن بحران کا شکار،فاؤنڈر چیئرمین ماڈل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور نے جنر ل کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا عندیہ دیدیا۔ماڈل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلر ز ایسوسی ایشن کے صدر محمد ساجد گجر،جنرل سیکرٹری ندیم احمد خان،سینئر نائب صدر چوہد ری عمران غنی گجر،نائب صدرمیاں پرویز ایوبی، نائب صدر فہدا حسن نے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہوتے ہوئے الیکشن کا مطالبہ کیا ہے ان کاکہنا ہے سلیکشن نہیں الیکشن سب مسا ئل کا حل ہے۔مرکزی عہدیداروں کے استعفا کے بعد فاؤنڈ رچیئرمین چوہدری عتیق جوئیہ نے نئی جنر ل کونسل کے فوری اجلاس اور الیکشن کی تاریخ دینے کی تجویز دی ہے۔

پراپرٹی ڈیلر

مزید : صفحہ آخر