ڈی ایچ اے کو ئٹہ سمارٹ سٹی فیز 1کی پہلی قرعہ اندازی کی رنگا رنگ تقریب

ڈی ایچ اے کو ئٹہ سمارٹ سٹی فیز 1کی پہلی قرعہ اندازی کی رنگا رنگ تقریب

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)DHAکو ئٹہ سمارٹ سٹی فیز 1کی پہلی قرعہ اندازی۔رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جسٹس امان اللہ زئی اور ایڈمنسٹریٹر DHA کوئٹہ بریگیڈیرشہزادشاہد نواز تھے۔گورنر نے ممبران کی بڑی تعداد کی موجودگی میں DHAکوئٹہ کے 5مرلہ پلاٹس کی قرعہ اندازی کمپیوٹر کا بٹن دبا کر آغاز کیا۔ایڈمنسٹریٹر DHAکوئٹہ بریگیڈرشہزادنواز نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور گورنر بلوچستان کی آمد پر ان کا شکریہ اداکیا۔ڈائریکٹر ٹر انسفر تمغہ امتیاز کرنل جنجوعہ نے DHAکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور DHAکوئٹہ کو مستقبل کا خوب صورت اور محفوظ رہائشی منصوبہ قرار دیا۔قرعہ اندازی کی تقریب میں نامور فنکار بھی موجود تھے جن کے ملی اور قومی نغموں نے شرکاء میں گرم جوشی پیدا کردی۔خوبصورت تقریب میں 5مرلہ کے ساتھ 12مرلہ کے پلاٹس کی قرعہ اندازی بھی کی گئی پلاٹس کی ختمی فہرست مہمانوں کے دستحطوں کے ساتھ جاری کردی گئی۔جو DHAکو ئٹہ کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

قرعہ اندازی

مزید : صفحہ آخر