وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا ادارہ منہاج الحسین کا دورہ

  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا ادارہ منہاج الحسین کا دورہ

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا لاہور میں ادارہ منہاج الحسین کا دورہ جعفریہ حج عمرہ زائرین ایسوسی ایشن کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے ادرہ میں وفاقی وزیر کا استقبال کیا،وفاقی وزیر کو ادرہ منہاج الحسین کے تمام شعبہ جات کا دورہ کرایاگیا۔سید ظہور حسین شاہ،شفقت حسین بھٹہ،علامہ رشید ترابی،علامہ مظہر عباس علوی، علامہ غلام مصطفی،صاحبزادہ پرویز،علی حسین اکبر،شبیر حسین اکبر،مولانا سجاد حسین جوادی،علامہ حسن رضاباقر موجود تھے۔اس موقع پر پیر نور الحق قادری نے ”روز نامہ پاکستان“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا حج انشاء اللہ ہوگا۔سعودی وزیر حج نے کہا ہے کہ معمول میں تیاریاں کریں امید ہے حج متاثر نہیں ہوگا۔ائیر لائز کے حوالے سے سعودیہ واپس جانے والوں کو مہنگی ترین ٹکٹ فروخت کرنے کے حوالے سے بتایا ہمارا ائیر لائنز سے رابطہ ہے 30ہزار پاکستانی جو رزق حلال کے لیے سعودیہ میں ملازمت کررہے ہیں ان کی واپسی کے لیے خصوصی فلائٹس چلائی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاجیوں کو ہوناچاہیے اس سلسلے میں ہم ان سے رابطے میں ہیں حج ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی خوشخبری ملے گی۔ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین کے حوالے سے کہا ہمارے پاکستانی بھائی ہیں وزیر اعظم مسلسل رابطے میں ہیں دعا کریں آزمائش کی گھڑی میں ہمسرخرو ہو۔سب واپس لائیں گے۔وفاقی وزیر نے سلامتی کونسل کی طر ف سے مدارس،تعلیمی ادارے بند کر نے کے حوالے سے کہا سب عوام کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے مجبوری ہے خوشی سے کچھ نہیں کر رہے۔قوم دعا کرے ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کرورنا وائرس پر قابو پا لیا جائے گا۔

دورہ

مزید : صفحہ آخر