وزیر اعلیٰ پنجاب کا صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام

  وزیر اعلیٰ پنجاب کا صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری اور تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نا فذ کیا جا چکا ہے اور اس سے لاکھوں صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

پیغام

مزید : صفحہ آخر