بھارت نے 8پاکستانی قیدیوں کورہاکردیا
لاہور(این این آئی)بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کورہاکردیا،رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھجوا دیا گیا۔ بھارت سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں میں عبدالرشید،منظوراحمد،سیدجاویدشاہ، عقیل احمد، عرفان اللہ، مہردین، محمدبخش اورظہوراحمدشامل ہیں۔بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر پناجب رینجرز کے حوالے کیا۔
پاکستانی قیدی