سمگلنگ نے صنعتی ترقی کو تباہ کیا، عبدالرزاق داؤد

  سمگلنگ نے صنعتی ترقی کو تباہ کیا، عبدالرزاق داؤد

  



لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت وپیداوار عبدالرزاق داؤدنے کہاہے کہ سمگلنگ نے صنعتی ترقی کو تباہ کیا حکومت اس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، شرح منافع کومناسب سطح پرلانے کی پالیسی وضع کرنے کے حوالے سے کام کررہے ہیں، ایک انٹر ویو میں عبدا لرزاق داؤد نے کہا کہ ماضی میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس سے اس سے وابستہ لوگوں کو حوصلہ ملا،سمگلنگ کی روک تھام سے ملک میں ٹیکسٹائل اورصنعتی شعبے کو فروغ ملے گا۔

رزاق داود

مزید : صفحہ آخر