کرونا وائرس، قبل از وقت تعطیلات کیلئے سندھ ہائیکورٹ کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ

  کرونا وائرس، قبل از وقت تعطیلات کیلئے سندھ ہائیکورٹ کا خود جائزہ لینے کا ...

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ علی ایم شیخ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری اور ضروری انتظامات کرنیکی ہدا یت کر دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں گزشتہ روز اس ضمن میں اہم اجلاس ہوا، جس میں جون، جولا ئی کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے پرغور و خوض کیا گیا،اجلاس میں طے پایا کہ قبل از وقت تعطیلات سے متعلق عدلیہ اپنے فورم پر جائزہ لے گی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق تعطیلات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ عدالتی فورم پرکریں گے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ علی ایم شیخ کا کہنا تھا عدا لتو ں، جیلوں میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ قبل از وقت تعطیلات سے متعلق عدلیہ اپنے فورم پر جا ئز ہ لے گی۔

سندھ ہائیکورٹ فیصلہ

مزید : صفحہ آخر