ڈولفن اہلکارکو دوران ڈیوٹی ہلاک کرنیوالے 2 ڈاکومقابلے میں پار
لاہور(کرائم رپورٹر) رات گئے سی آئی اے کاہنہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئیں، ہاتھوں پر ہتھکڑیوں کے نشانات بھی موجود۔ ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکو پولیس کی حراست میں تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے باغبانپورہ کے علاقہ میں ڈولفن اہلکار محسن کوڈکیتی کی واردات کے دوران تعاقب کرنے پر شہید کردیا تھا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو ؤں کے نام شبیر اور اعجاز بتائے گئے ہیں۔ مقامی پولیس نے دونوں کی لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے بھجوا دی ہیں۔ پولیس کے مطابق اصلی مقابلہ ہوا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی ایک گاڑی زیرحراست ملزمان کو لے کر آئی،انہیں گاڑی سے نیچے اتارتے ہی ان پر فائرنگ کی بوچھاڑ کردی۔
ڈاکو ہلاک