ملکی تاریخ میں کٹھ پتلی سرکار ہر شعبہ میں ناکام ترین ، نیر حسین بخاری

ملکی تاریخ میں کٹھ پتلی سرکار ہر شعبہ میں ناکام ترین ، نیر حسین بخاری

  



اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں کٹھ پتلی سرکار ہر شعبہ میں ناکام ترین حکومت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلے گندم پھر چینی اب ماسک چور سامنے آگئے ہیں،بلاول بھٹو کا بیانیہ قومی آواز کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”چنتخب“گھر جانے والے جلد منتخب عوامی حکومت قائم ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملکی ریاستی اور سیاسی فیصلوں میں عوام الناس کو براہ راست شریک کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی آیین جمہوریت اور پارلیمنٹ کی پاسبانی کا حق ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو کنٹرولڈ جمہوریت نامنظور ہے،ریاستی اداروں کو انتقامی ہتھیار کے طور پر استعمال بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مظبوط اور مستحکم پاکستان کی خاطر آیین کی بالادستی لازمی ہے،ملک میں جمہوریت پی پی پی قیادت اور کارکنوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔

نیر حسین بخاری

مزید : صفحہ آخر