ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصداضافہ،ہفتہ وار رپورٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصداضافہ،ہفتہ وار رپورٹ

  



کراچی(این این آئی)حساس قیمتوں کے انڈیکس کے لحاظ سے ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصداضافہ ہوا ہے، وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 12 مارچ 2020 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی)کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ملک میں مہنگائی کی شرح 12.40 فیصد رہی ہے، تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.71 فیصد اضافہ ہو،گزشتہ ہفتے میں انڈے، چینی، آلو، پیاز، بکرے اور گائے کا گوشت، دال چنا، دال مونگ، مرغی، آٹا، دہی اور تازہ دودھ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواجبکہ ٹماٹر، لہسن، دال ماش، دال مسور، دال مونگ، سرسوں کا تیل، گڑ اور ایل پی جی سمیت دیگر9 اشیائے ضروریہ قیمتیں کم ہوئیں، اعدادوشمار کے مطابق28 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں، سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 133.82 فیصد، پیاز 92.55 فیصد، چکن 13.83 فیصد، دال مونگ 72.47 فیصد، دال ماش 48 فیصد، کھانے کا گھی 35.94 فیصد اور چینی 31.53 فیصد مہنگی ہوئی۔ جب کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 72.12 فیصد، انڈے کی قیمتوں میں 1.03 فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں 13.15 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ادارہ شماریات

مزید : صفحہ آخر