بکنگ کے باوجود دو بوگیاں نہ لگانے پر مسافروں نے ملتان ایکسپریس کو روک لیا

  بکنگ کے باوجود دو بوگیاں نہ لگانے پر مسافروں نے ملتان ایکسپریس کو روک لیا

  



رائے ونڈ (این این آئی)بکنگ کے باوجود ٹرین کے ساتھ دو بوگیاں نہ لگانے پر مسافروں نے ملتان ایکسپریس کو روک لیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا،تبلیغی اجتماع (جوڑ)کے شرکاء نے ملتان واپسی کیلئے دو بوگیوں کی اضافی بکنگ کروائی لیکن ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اضافی بوگیاں نہ لگائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان جانیوالی 168ڈاؤن ملتان ایکسپریس رائے ونڈ پہنچی تو تبلیغی اجتماع (جوڑ)کے شرکاء نے جب ٹرین میں اپنی بکنگ والی بوگی ڈھونڈنا شروع کی تو انہیں مایوس کا سامنا کرنا پڑا،بکنگ کے باجود اضافی بوگیاں نہ لگانے پر مسافرانجن کے آگے کھڑے ہو گئے اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ریلوئے اسٹیشن ماسڑ چودھر ی گلزار احمد نے ”این این آئی“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ اسٹیشن انتظامیہ کی اس میں کوئی غفلت نہیں ہے ریلوئے حکام لاہور نے ٹرین روانہ کرتے وقت اضافی ڈبے نہ لگاکر مسافروں کیساتھ سخت نا انصافی کی ہے،مسافروں نے کئی گھنٹے تک مسافر ٹرین کو رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر روکے رکھا۔

بکنگ

مزید : صفحہ آخر