سندھ بھر کی جیلوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا سپرے کرانے کا حکم
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن نے صوبے بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کرانے کا حکم دیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن نے کورونا وائرس سے متعلق ہدایت جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں تعینات تمام اسٹاف بائیومیٹرک سسٹم کے بجائے رجسٹر پر حاضری لگائیں۔نصرت منگھن کا کہنا تھا کہ تمام جیلوں میں کئی قیدیوں اور اسٹاف کو ماسک فراہم کر دیئے گئے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقات پرپابندی نہیں لگا رہے کیونکہ قیدیوں کی ملاقات شیشیکے ذریعے کروائی جاتی ہے جس سے وائرس پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے۔نصرت منگھن نے جیلوں میں تمام قیدیوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
سپرے