حکمران صوبہ بنانے میں مخلص ہیں تو تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے

حکمران صوبہ بنانے میں مخلص ہیں تو تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے

  



ملتان (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وفاقی وزرا احسن اقبال اور جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ گری ہوئی حکومت کو گرانے کی کوئی ضرورت نہیں. عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ کیسے اقتدار میں آئے ہیں اور انہوں نے معیشت سمیت ملک کا (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

کیا حال کیا ھے۔ مہنگائی،بیروزگاری اور بد انتظامی کی وجہ سے قوم شدید مشکلات کا شکار ہے۔ عوامی مسائل پر اپوزیشن متحد ہے، حکومت صوبے کے نام پر یہاں کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، عوام کے مسائل کا حل صرف غیر جانبدارانہ اورشفاف انتخابات میں ہے۔ شریف خاندان سمیت ھم سب جیلیں کاٹ چکے ھیں۔مسلم لیگ نون کو جیلوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ہے۔ حکمرانوں نے انتقامی کارروائیوں کے علاؤہ کچھ نہیں کیا بلکہ ھم نے پاکستان کی ترقی کے لیے جوکام کئے،معاشی استحکام لاؤلوڈشیڈنگ اور مہنگائی و بے روزگاری کو کنٹرول میں لاؤلیکن حکمرانوں نے ان چیزوں کو بھی برباد کر دیا ہے۔موجودہ دور پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ھے۔ اگر حکمران صوبہ بنانے میں مخلص ہیں تو تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لے اور معاملہ اسمبلیوں میں لاؤ۔ھم نئے صوبے بنانے کے حق میں ھیں اور ھماری منظور شدہ قراردادیں بھی موجود ھیں۔میر شکیل الرحمن کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر کے آزادی اظہار اور صحافت پر بدترین وار کیا ھے۔ھم میڈیا کی آزادی کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں۔عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں کو بھی پار کر گئے ھیں۔عمران خان فارن فنڈنگ اور فارن ایجنڈے پر کام کر رھے ھیں۔یہ اتنے نااھل ھیں کہ پونے دو سال میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کر سکے نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر اسے ھی برا کہ رھے ھیں۔ملتان،جنوبی پنجاب اور پاکستان کو نواز شریف اور شہباز شریف نے ترقی دی ھے۔شریف خاندان سمیت کسی لیگی رہنما پر کرپشن ثابت نہیں ھو سکی حکومت پھر بھی اپوزیشن کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے پر لگی ھوئی ہے مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خاقان عباسی کا مزید کہناتھا کہ ہم نے مہنگائی کم کی سی پیک دیا مسائل حل کیے جاوید ہاشمی میرے بڑے بھائی اور میرے لیڈر ہیں، موجودہ حکومت اپوزیشن کو نشانا بنارہی ہے پاکستان کی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر کرپشن ثابت نہیں کرسکی صوبائی اسمبلی جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ بنانے کی قرارداد پاس ہوئی تھی، اس ملک میں جمہوریت اپوزیشن کی وجہ سے قائم ہے ھاشمی کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ھیں ھم پاکستان کی ترقی کے لئے لڑ رھے ھیں حکومت انتقامی کارروائیوں کے علاؤہ کچھ نہیں کررھی ھماری تمام محنت حکومت نے ضائع کردی ھے پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ باب ھے حکومت جعلی کیس بنا رھی ھے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ھے جیلوں سے مسلم لیگ نون ڈرنے والی نہیں ھے شریف خاندان سمیت ھم سب جیلیں بھگت چکے ھیں۔ میڈیا اور عوام کے ساتھ کھڑے ھیں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ھم نے جمہوریت اور حکومت نے فسطائیت کا پرچم اٹھا رکھا ھے عمران خان کے پیچھے فارن فنڈنگ ھے اسمبلیوں میں مشاورت سے صوبے بنتے ھیں حکومت مخلص ھے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں ھم حاضر ھیں ھم نے ملکر حکومت سے نجات حاصل کرنی ھے۔ ملک کے مسائل کا واحد راستہ شفاف نئے الیکشن ھیں میوزیکل چئیر کا کھیل چلتا رھا تو ایٹمی پروگرام کو خاطرہ پڑ جا ے گا۔ ڈیڑھ سالوں میں کوئی نیا منصوبہ شروع کرنے کے بجائے ھمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رھی ھے۔: نئے انتخابات میں جمہوریت انی چاہیے دھرنے بند ہونے چاہیے جاوید ہاشمی نے کہا کہ خاقان عباسی اور احسن اقبال اس دور کے ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے جس جرات مندی سے جیل کاٹی ہے۔ اس کا ہم سو سال بھی جواب نہیں دے سکتے۔ انہوں نے نواز شریف کے بیانیہ کو آگے بڑھایا ہے۔ پاکستان اور جمہوریت کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر