وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کی پسماندگی ختم کرنیکا تہیہ کرلیا، طاہر بشیر چیمہ

  وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کی پسماندگی ختم کرنیکا تہیہ کرلیا، طاہر بشیر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چشتیاں (نمائندہ پاکستان) چیئرمین ایگزیکٹوکونسل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے جنوبی پنجاب کے 4کروڑ عوام کی محرومیوں اور علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ قائم کرنے کا تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے۔آبادی کے تناسب سے 35 فیصد فنڈز صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کئے جائیں گے،چنانچہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگ اور پیپلز پارٹی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کے ارکان اسمبلی کو وفاقی حکومت کے فیصلہ کی حمایت کرنی چاہئے۔انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر ساڑھے تین ارب روپئے کی لاگت آئے گی اور 1400ملازمین بھرتی کئے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی یکم اپریل سے عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ گیارہ اضلاع پر مشتمل ہوگا جو کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے برابر حیثیت کا مالک ہوگا اور اس صوبے کے قیام کی بدولت دوردراز کے علاقوں ڈیرہ غازی خاں، رحیم یارخاں،بہاولنگر،راجن پور،لیہ،بہاولپور،مظفر گڑھ،لودھراں وغیرہ کے ہزاروں عوام کو لاہور جانے کی بجائے ۔بہاولپور سیکرٹریٹ میں ہی مسائل حل ہونگے اور اختیارات نچلی سطع پر منتقل ہونے کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈز میں کٹ لگاکر دوسرے علاقوں کو فنڈز فراہم کر دئے جاتے تھے۔تحریک انصاف حکومت کے فیصلہ سے علاقہ خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔