سیاست دان بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے موثر کردار اداکریں، مونس بلوچ ، آسیہ کامل مسز شمیم عباسی کی مشترکہ پریس کانفرنس
خانقاہ شریف (سٹی رپور ٹر پاکستان)بہاول پور کی تین نسلیں قبروں میں چلی گئی مگر صوبہ بہال نہ ہوا جنوبی پنجاپ کا قیام اور بہاول پور صوبہ بلا تاخیر بہال کیا جائے ان خیالات کا اظہار بہاول پور صوبہ تحریک کے مرکزی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
رہنماوں قاری مونس بلوچ، آسیہ کامل اور مسزشمیم عباسی نے پریس کلب بہاولپور صدر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح، سرصادق محمد خان عباسی اور دیگر ساتھیوں نے ہندووں اور انگریزوں کا پیٹ چاک کرکے پاکستان برآمد کیا لیکن اقدار پرست سیاست دانوں نے 1960میں دریا 1970میں بہاول پور صوبہ اور 16دسمبر1971میں مشرقی پاکستان کو مغربی پاکستان سے جدا کر کے بہاول پور کو بنجر بنا دیا۔ آسیہ کامل نے کہا بہاول پور سے کم آبادی والے سینکڑوں ممالک صوبوں اور ڈیموں کی وجہ سے ناصرف خود کفیل اور ترقی یافتہ ہونے کے ساتھ اقوام متحدہ کے مستقل ممبر ہیں۔مگر قیام پاکستان سے لے کر آج تک صوبے بنے اور نہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا آغاز ہو۔ا صوبہ تحریک کے رہنماوں نے مذید کہا کہ سیاست دان جمہوری عمل میں سینگھ نہ اڑائیں بلکہ جنوبی پنجاب کا قیام اور بہاول پور صوبہ بحالی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے موثر کردار ادا کریں۔اس موقع پر رانا محمد افضل تحصیل بہاولپور پیپلز پارٹی کے صدر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صوبہ بہاول پور کی بحالی کو علاقہ کی ترقی سے منسوب کیا۔
مونس بلوچ