حکومت23اضلاع پرمشتمل سرائیکی صوبے کااعلان کرے، ریاض کھوکھر

حکومت23اضلاع پرمشتمل سرائیکی صوبے کااعلان کرے، ریاض کھوکھر

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)سرائیکستان ورکرز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ریاض کھوکھر نے کہا ہے کہ سب سیکرٹریٹ نہیں مکمل صوبہ سات کروڑ سرائیکی عوام کا مطالبہ ہے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

۔انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے 23اضلاع پر مشتمل سرائیکی صوبہ کا اعلان کیاجائے۔دارالحکومت کا مسئلہ مشکل نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے کیا۔ریاض کھوکھر نے کہا کہ مکمل اسمبلی اور تمام صوبائی حقوق اور پاک فوج میں سرائیکی رجمنٹ بنائی جائے۔سرائیکیوں کولنگڑا‘لولا سب سیکرٹریٹ مراعات کی صورت میں نہیں بلکہ دیگر صوبوں کی طرح سرائیکی صوبہ سرائیکی عوام کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور کوبنائے جانے کے فیصلہ کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔حکومت صوبے کے قیام کے لئے تمام ڈویژنوں کواعتماد میں لے کر فیصلہ کرے۔

ریاض کھوکھر

مزید : ملتان صفحہ آخر