حکومت ہوش کے ناخن لے‘ملتان اور بہاولپور کے لوگوں کو آپس میں نہ لڑوایا جائے‘ملک نیاز بھٹہ

حکومت ہوش کے ناخن لے‘ملتان اور بہاولپور کے لوگوں کو آپس میں نہ لڑوایا ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر)موجودہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ملتان اور بہاولپور کے لوگوں کو آپس میں نہ لڑوایا جائے۔ حکومت کے اس عمل سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ حکومت علحدہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

صوبے اور سیکرٹریٹ بنانے کے حق میں نہیں ہے۔ جنوبی پنجاب کے حوالے سے ملتان تمام شہروں کے درمیان میں آتا ہے اور کسی بھی شہر سے لوگ باآسانی ملتان تک آسکتے ہیں۔ 7ایم این اے اور 13ایم پی اے کے ہونے کے باوجود سیکرٹریٹ ملتان میں نہ بننے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شہر ملتان کا ہونے کے باوجود یہ کیسے ہونے دیا۔ان کے ہوتے ہوئے ملتان کو نظر انداز کیسے کیا گیا۔ان خیالات کا اظہارانجمن تاجران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک نیاز بھٹہ صدر انجمن تاجران چو ک شاہ عباس اور ڈاکٹر محمد طیب صدر انجمن تاجران بلوچ چوک نے کیا۔اجلاس میں،ملک عزیز الرحمان کمبو ہ صدر انجمن تاجران چا ہ جموں والا،مہر محمد شاکرصدر ٹمبر مارکیٹ،محمد اکمل خان بلوچ صدر پرانہ شجاعباد روڈ، رانا حیدر علی صدر سگو چوک، ملک آصف نعیم بھٹہ صدر چکی لوہاراں،محمدارشدکشمیری صدر 22نمبر،چوہدری فیاض علی،زمان اکبرنے شرکت کی۔اس موقع پرڈاکٹر محمد طیب،ملک نیاز بھٹہ، ملک عزیز الرحمان کمبو ہ نے مزید کہا کہ اگربہاولپورمیں سیکرٹریٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی نہ کی گئی تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی محسن ملتان کا کردار ادا کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کایہ معاملہ حل کروائیں۔

نیاز بھٹہ

مزید : ملتان صفحہ آخر