چونگی نمبر 9کے قریب: کرسٹل مال، پلازہ مالک نے انتظامیہ کو ”خرید“ لیا، ڈیوائیڈرختم، یوٹرن قائم

چونگی نمبر 9کے قریب: کرسٹل مال، پلازہ مالک نے انتظامیہ کو ”خرید“ لیا، ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ایک ارب روپے سے زائدکی تعمیراتی لاگت سے 7سال قبل تعمیرکئے جانیوالے چونگی نمبر9تابہاؤالدین زکریایونیورسٹی شاہکار بوسن روڈ کاضلعی حکومت نے حلیہ بگاڑکررکھ دیاہے۔پلازہ اورپٹرول پمپ مالکان کونوازنے کے لئے جگہ جگہ یوٹرن بنادیئے جس کی وجہ سے ٹریفک جام اورحادثات معمول بن گئے، روڈکے دونوں اطراف سروس روڈزپلازہ مالکان کی پارکنگ بن کررہ گئے ہیں صرف (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

چندسالوں میں ہی سروس روڈکی تعمیرکامقصدختم ہوکررہ گیاہے۔حال ہی میں چونگی نمبر9اورگول باغ کے درمیان نجی پلازہ کرسٹل مال کے مالک کونوازنے کے لئے انتہائی غیرضروری یوٹرن بنادیاگیا۔ڈیوائیڈرکوختم کر کے یوٹرن بنانے کے معاملہ کوٹریفک منیجمنٹ پلان کانام دے کرروڈسے گزرنے والے شہریوں کوروڈحادثات کے عذاب مبتلاکردیاہے۔بتایاجاتاہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے دور2013ء میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سمیت دیگرمعروف کالجزاورتعلیمی ادروں تک طلباء وطالبات کی آسان رسائی کے لئے ایک ارب روپے کی لاگت سے چونگی نمبر9سے لے کربہاؤالدین زکریایونیورسٹی تک نیشنل ہائی ویزاتھارٹی نے ساڑھے سات کلومیٹر6لین روڈتعمیرکیاتھا۔جس کے ڈیزائن میں روڈپرمحفوظ اورتیزرفتارسفرکے لئے صرف5یوٹرن دئیے گئے تھے روڈکانقشہ نیشنل ہائی ویزکے ٹریفک انجینئرزاورسول انجینئرزنے بڑی جانفشانی سے تیارکیاتھا۔جس میں تمام ترضروری امورکومدنظررکھتے ہوئے روڈکے دونوں اطراف میں سروس روڈزبھی دئیے گئے تھے تاکہ غیرضروری یوٹرن کی ضرورت نہ پڑے۔بتایاجاتاہے کہ روڈپرپہلایوٹرن گول باغ،دوسراچونگی نمبر6تیسرانادرن بائی پاس،چوتھابیکن ہاؤس اورپانچواں یونیورسٹی کے قریب دیاگیاتھا۔روڈکے نقشہ میں تاحال یہی یوٹرن موجودہیں اس کے برعکس ہرسال اس ساڑھے سات کلومیٹرکی روڈ میں یوٹرن کااضافہ ہورہاہے۔بتایاجاتاہے کہ روڈزپرہرنئے بننے والے پلازہ مالک نے سروس روڈکوبھی اپنی ملکیت تصورکرلیا ہے اورپلازوں کے سامنے موجودسروس روڈزبطورپارکنگ استعمال ہونے لگے ہیں جس پرضلعی گورنمنٹ سمیت ہرمحکمہ نے آج تک مکمل خاموشی اختیارکررکھی ہے۔حال ہی میں چونگی نمبر9اورگول باغ کے درمیان بننے والے کرسٹل مال پلازہ کے مالکان نے تمام پلازہ مالکان کوپیچھے چھوڑدیاہے اورپلازہ کے سامنے انتہائی غیرضروری یوٹرن بنادیا۔بتایاجاتاہے کہ یوٹرن بنانے میں پلازہ مالک کومکمل طورپرضلعی انتظامیہ،ٹریفک پولیس کی آشیربادحال ہے۔موجودبنائے گئے یوٹرن پرآئے روزچونگی نمبر9سے گزرنے والی ٹریفک خوفناک حادثات کاشکارہورہی ہے جبکہ پلازہ کے سامنے سروس روڈ بھی پارکنگ میں تبدیل ہوگئی ہے اس کے باوجودضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس نے آنکھیں بندکررکھی ہیں۔این ایچ اے ایک سول انجینئرکے مطابق جس وقت بوسن روڈ کی تعمیرکی گئی تھی تواس وقت سروس روڈزاس مقصدکے لئے بنائے گئے تھے کہ روڈزکے دونوں ا طراف کی آبادیوں ا وردکانداروں کویوٹرن کی ضرورت پیش نہ آئے تاہم چندسالوں میں نہ صرف غیرضروری یوٹرن بناکرجگہ جگہ ٹریفک مسائل پیداکردئیے گئے ہیں بلکہ سروس روڈزکامقصدبھی ختم کردیاگیاہے۔اس صورت حال پرشہریوں نے طلباء وطالبات نے شدیداحتجاج کیاہے۔ان نے تمام ترغیرضڑوری یوٹرن بندکرنے اورروڈکواس کے نقشہ کے مطابق بحال کرنے کامطالبہ کیاہے۔

پلازہ

مزید : ملتان صفحہ آخر