یوٹرن بنانے کی تجویز نہیں دی ضلعی انتظامیہ اپنی صوابدید پرفیصلے کرتی ہے، ٹریفک انسپکٹر امجد خان
ملتان(نمائندہ خصوصی)بوسن روڈپرکرسٹل مال کے سامنے ڈیوائیڈرختم (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
کرکے یوٹرن بنانے کے معاملہ پررابطہ کرنے پرٹریفک انسپکٹر ہیڈکوارٹر امجد خان کاکہناتھاکہ ٹریفک پولیس نے بوسن روڈپرکسی مقام پربھی ڈیوائیڈرکوختم کرکے یوٹرن بنانے کی تجویزنہیں دی۔ضلعی انتظامیہ کے پاس ہی ترقیاتی فنڈزہوتے ہیں اوراس طرح کے کام ضلعی انتظامیہ اپنی صوابدید پرہی کرتی ہے انہوں نے کہاکہ بوسن روڈپرنقشے سے ہٹ کربننے والے کسی یوٹرن سے ٹریفک پولیس کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ٹریفک پولیس نے لاسال سکول کے قریب ایک یوٹرن کی سفارش کی تھی تاکہ گول باغ سائیڈسے آنے ایک طرف سے آنے والی ٹریفک 9نمبرکی بجائے باآسانی واپس ٹرن لے سکے۔اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسرہمانصیب سے بھی رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم ان کاموبائل نمبربندتھاجس کی بناپران سے رابطہ نہ ہوسکا