کرونا بس ایک خوف،دنیا میں سردی سے 70ہزار افراد مر گئے

  کرونا بس ایک خوف،دنیا میں سردی سے 70ہزار افراد مر گئے

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)جرمنی کی ہمبرگ یونیورسٹی نے جنوری‘ فروری صرف 2ماہ کے دوران مختلف 9بیماریوں سے موت کا شکار ہونے والوں کا ایک تجزیہ جاری کیا ہے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

جس میں کروناوائرس بھی شامل ہے۔ ان بیماریوں میں دو تین وبائی امراض بھی شامل ہیں۔ اس تجزیہ میں مارچ کے 14روز شامل نہیں ہیں۔ تجزیہ کے مطابق ان دو ماہ کے دوران کروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں 2360اموات واقع ہوئیں۔ ملیریا سے ایک لاکھ 40ہزار 584‘ ایڈز سے 2لاکھ 40ہزار950‘ عام سردی سے 69ہزار 602‘ شراب سے 3لاکھ 58ہزار471‘ کینسر سے 11لاکھ 77ہزار 143‘ سگریٹ نوشی سے 7لاکھ 16ہزار 498‘ ٹریفک حادثات میں ایک لاکھ 93ہزار 479اور خودکشیوں کے نتیجے میں ایک لاکھ 53ہزار 696اموات واقع ہوئیں۔

کرونا بس خوف

مزید : ملتان صفحہ آخر