چوک سرور شہید: خوفناک حادثہ، دلہن سمیت 3افراد جاں بحق، مختلف واقعات میں 8ہلاکتیں

چوک سرور شہید: خوفناک حادثہ، دلہن سمیت 3افراد جاں بحق، مختلف واقعات میں ...

  



ملتان،مظفرگڑھ، چوک سرور شہید، راجن پور، روجھان، وہاڑی، رحیم یارخان (بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر)کیری ڈبہ اور ٹرک میں تصادم کے باعث، نئی نویلی دلہن سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے تفصیل کے مطابق چک نمبر566/TDA کے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

عبدالرشید جٹ وینس کی بیٹی اقصیٰ 22 سالہ کی شادی جمعرات کو وہاڑی کے رہائشی عظیم سے ہوئی، عظیم کی بارات جمعرات کو چوک سرورشہید کے نواحی گاؤں چک نمبر566/TDA پہنچی تھی۔ گزشتہ سے پیوستہ شب کو دلہن اقصیٰ کو لینے کے لئے چک نمبر566/TDA سے ایک کیری ڈبہ پر آٹھ افراد وہاڑی گئے اور دلہن کو لیکر وہاڑی سے واپس آرہے تھے۔ چوک سرورشہید ایم ایم روڈ پر عباسی چوک اڈہ واندڑ کے قریب ان کی گاڑی کراسنگ کرتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دلہن اقصیٰ، اس کا پھوپھا خضر حیات،سات سالہ لڑکی سیر ت ولد سرور موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ دلہن کی بہن کومل رشید،دولہن کی پھوپھو آسیہ، پھوپھوعذرا،وقاص، عبدالرحمان، مصباح شدید زخمی ہوگئے، یہ لوگ کافی دیر تک ایم ایم روڈ پر پڑے رہے،، کافی دیر کے بعد کوٹ ادو سے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنیچیں اور مرنے والوں کو گھر اور زخمیوں کو نشتر ہستپال ملتان پہنچایا، اس خوفناک حادثہ سے شادی والا گھرماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔ گزشتہ روز مرنے والوں کی نمازجنازہ چک نمبر566/TDA کی جنازہ گاہ میں پڑھائی گئی جس میں۔ مقامی ایم پی اے ملک قاسم ہنجرا، چئیرمین منیر احمد سمیت کثیر تعدا د میں لوگوں نے شرکت کی،اس افسوسناک حادثہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی۔ انڈس ہائی وئے سبزنی سٹاپ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے تعصادم میں قاسم اور اسکا کمسن بچہ سجاد موقع پر جاں بحق ہوئے گئے جبکہ جاں بحق شخص کی بیوی شدید زخمی ہوگء جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔بورے والاروڈ اڈا ظہیر نگر کے قریب بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد بے قابو بس ٹرک سے جا ٹکرائی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا۔چارپائی سے گر کر شدید زخمی ہونیوالا 8ماہ کا کمسن بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ وائرلیس پل کا رہائشی 8ماہ کا کمسن محمدعالم جوکہ چارپائی پر کھیل رہا تھا کہ اچانک سر کے بل زمین آن گرا اور شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدعالم سر پر لگنے والی گہری ضربات کے باعث جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑ گیا۔ تھانہ صدر خانپور کی حدود گرڈ اسٹیشن کے نزدیک موضع ہاکڑہ میں واقع عرفان غنی پولٹری فارم میں 20سالہ نوجوان کی رسی سے پھندا لے کر لٹکتی ہوئی نعش دیکھ کر پولٹری فارم میں کام کرنے والے ملازمین نے پولیس کواطلاع فراہم کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے 174 کی کارروائی کرکے تدفین کیلئے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت محمد یاسر ولد جام عیسیٰ قوم لاڑ ہے جبکہ وہ نواں کوٹ موضع محمود شاہ کا رہنے والا تھا۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آئیں گے۔تحصیل جتوئی شاہجمال روڈ پر بستی لاڑ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی جبکہ 18 سالہ لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔ریسکیو 1122 شہر سلطان کی ایمبولینس جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں موقع جاں بحق ہونے والی لڑکی زہرہ دختر عبدالحمید عمر 18 سال کی نعش کو کور کرتے ہوئے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تھانہ قطب پور کے علاقہ چونگی نمبر 22 پر 14 سالہ عامر موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اسکی ٹرک سے ٹکر ہو ئی جو موقع پر جان بحق ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کا روائی شروع کر دی ہے۔

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر