صادق آباد:مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اترگئی، ٹرینیں تاخیر کاشکار

  صادق آباد:مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اترگئی، ٹرینیں تاخیر کاشکار

  



صادق آباد(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) چندرامی کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹڑ ی سے اتر گئی، ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہو گیا‘ مسافر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار گاڑی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

جب چندرامی ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچی تو اچانک ایک بوگی کا ایکسل ٹوٹ گیا اور بوگی پٹڑی سے نیچے اتر گئی، جس کے بعد ڈاؤن ٹریک کو ٹرینوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیاگیا، پیچھے سے آنیوالی مسافر ٹرینوں کو بھی مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، اطلاع ملنے پر ریلوے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ٹریک کو بحال کرنے کیلئے امدادی کام شروع کر دیااور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ٹریک کو ٹرینوں کی آمد ورفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔

تاخیر

مزید : ملتان صفحہ آخر