رحیم یارخان: اقلیتی برادری کے پانی تالاب پرقبضہ، پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

  رحیم یارخان: اقلیتی برادری کے پانی تالاب پرقبضہ، پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

  



رحیم یار خان(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سیدعثمان محمود نے چک 96پی میں اقلیتی برادری کیلئے مختص پینے کے پانی کے تالاب پربااثر(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

زمیندارکی جانب سے قبضہ بارے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی ہے اورمؤقف اختیارکیاکہ وزیراعظم پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں تودوسری جانب اقلیتوں کیلئے منظورشدہ پینے کے پانی کے تالاب پرقبضے ہورہے ہیں جس پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنر نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔ اقلیتی برادری سراپااحتجاج ہے اورناانصافیوں وزیادتیوں پرپورے ملک کی اقلیتی برادری میں شدیدغم وغصہ پایاجارہاہے ٰلہٰذاتحریک التوائے کار کوباضابطہ قراردے کرایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے۔

گونج

مزید : ملتان صفحہ آخر