لیاقت پور:کرپشن، اختیارات کاغلط استعمال سابق ایس ایچ او دواہلکار وں سمیت4افراد کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع

لیاقت پور:کرپشن، اختیارات کاغلط استعمال سابق ایس ایچ او دواہلکار وں ...

  



لیاقت پور(نامہ نگار)علاقہ مجسٹریٹ وسول جج لیاقت پور سعید احمد ورک نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث سابق ایس ایچ او اور2اہلکاروں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

سمیت چار افراد کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی ہے۔ پولیس تھانہ سٹی لیاقت پور نے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر رانا محمد اشرف،اے ایس آئی فقیر محمد گجر، حوالدار رئیس محمد صدیق اور جھوٹے مقدمہ کے مدعی ظفربلوچ کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج دوبارہ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ جنہوں نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ دوسری طرف پولیس اہلکاروں کی گلوخلاصی کے لئے کئی ضلع بھر کی کئی اہم سیاسی شخصیات اور پولیس افسران میدان میں آچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مدعی پارٹی سے تصفیہ کے لئے بھاری رقوم کی پیشکش کی جارہی ہے۔تاہم مدعی پارٹی نے فی الوقت پیش کش کو رد کردیاہے۔

توسیع

مزید : ملتان صفحہ آخر