میپکو ایس ڈی او پرتشدد، اغواء، میاں احسن علی قریشی اور9حامیوں کیخلاف مقدمہ

میپکو ایس ڈی او پرتشدد، اغواء، میاں احسن علی قریشی اور9حامیوں کیخلاف مقدمہ

  



مظفرگڑھ،کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) واپڈا ایس ڈی او کو اغوا اور تشدد کرنے پر میاں احسن علی قریشی و دیگر 9 حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا. میپکو سب ڈویڑن(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

کوٹ ادو کے ایس ڈی او محمد خالد پٹھان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے کوٹ ادو پولیس کو بتایا کہ وہ سرکاری کام سے جارہا تھا کہ راستے میں شاکر چانڈیہ, نذیر احمد, کاظم علی وغیرہ نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا. اسے زبردستی اغوا کر کے ڈیرہ پر لے آئے. اسے تشدد کا نشانہ بنایا. اسے کمرہ میں بند کر دیا ہے. اس سے سرکاری گاڑی کی چابی چھین لی اور جیب سے پرس نکال لیا. اس دوران میاں احسن علی قریشی نے اسے دھمکیاں دیں کہ اگر وہ ان کے کام نہیں کرے گا تو اسے یہاں ڈیوٹی نہیں کرنے دیں گے. جبکہ اسے پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے بازیاب کرایا. پولیس نے کار سرکار میں مداخلت, بلوہ کرنے,جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور اغوا کی دفعات 365,506,353,186,148,149 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 135 درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی. پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار رانا اورنگزیب تحصیل صدر رؤف الرحمن،سابق سٹی ناظم رائے عابد حسین،ضلعی نائب صدر عمران رفیق بٹر،میاں رفیق قریشی،پی ٹی آئی رہنما سید شہباز غوث بخاری سابق سٹی یونین ناظم میاں وسیم اعجاز قریشی،طیب طاہر پتل نے پریس کلب کوٹ ادو میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں احسن قریشی اور دیگر ساتھیوں پر ایس ڈی او میپکو کوٹ ادو خالد پٹھان کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خارج کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس پی ٹی آئی رہنما عدیل کاظم کی جانب سے دی گئی،درخواست پر ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا تو احتجاج کریں گے،انہوں نے کہ قریشی خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اگر عوام کی خاطر ان پر جتنی مرضی ایف آئی آر درج کرادیں برداشت کریں گے،انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایس ڈی او واپڈا خالد پٹھان بجلی کے میٹر کی تبدیلی کیلئے 2ہزار روپے کی بجائے 7ہزار روپے مقرر کررکھے تھے عوام کو ذلیل کیا ہوا تھا،اس کے اس رویہ کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر