خان گڑھ: بیٹے کا والد پر تشدد، پولیس کارروائی شروع

خان گڑھ: بیٹے کا والد پر تشدد، پولیس کارروائی شروع

  



خان گڑھ (نما ئندہ پاکستان) بستی میراں حیات (منڈا چوک) کے رہائشی طالب حسین نے بتایا کہ وہ حالیہ بارشوں سے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

گرنے والی دیوار کو بنا رہا تھا کہ اس کے نا خلف بیٹے یامین نے اپنے سسر غلام فرید کے ہمراہ آ کر اینٹوں، مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔اور جان سے مارنے کی کوشش کی شور واویلا پر ہمسایوں نے آکر جان بخشی کرائی 15 پر کال کرنے پر پولیس تھانہ خان گڑھ نے موقع پ آ کر زخمی طالب حسین کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا اور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر