کرونا وائرس پھیلانے کا الزام،امریکی محکمہ خارجہ کا اظہار برہمی،چینی سفیر طلب

کرونا وائرس پھیلانے کا الزام،امریکی محکمہ خارجہ کا اظہار برہمی،چینی سفیر ...

  



واشنگٹن(آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ نے امریکہ میں تعینات چینی سفیر کو کرونا وائرس سے متعلق الزام لگانے پر طلب کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر برائے ایشیا ڈیوڈ سٹل ویل نے امریکہ میں تعینات چینی سفیر کو طلب کر کہ چینی ترجمان کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں چینی حکومت کو عالمی وباء پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کا مقصد چینی حکومت پر تنقید سے توجہ ہٹانا ہے۔بیان میں چین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ اس قسم کے بیانات برداشت نہیں کرے گا۔وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کا پراپیگنڈا خطرناک اور مضحکہ خیز ہے،واضح رہے چینی وزارت اطلاعات کے ترجمان نے ٹویٹ میں امریکی فوج کو چین کے صوبہ ووہان میں کرونا وائرس لانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ

مزید : صفحہ اول