پنجاب بھر میں چڑیا گھر اور وائلڈ لائف پارک بند،کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کمیٹی تشکیل

پنجاب بھر میں چڑیا گھر اور وائلڈ لائف پارک بند،کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ...

  



لاہور(این این آئی) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظرپنجاب بھر کے تمام چڑیا گھر اور وائلڈ لائف پارک بند کردئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام چڑیا گھر اور وائلڈ لائف پارک تین ہفتوں کے لیے بند کئے گئے ہیں۔چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس کے انتظامی معاملات معمول کے مطابق چلتے رہیں گے۔کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ ماہی پروری و جنگلی حیات نے کمیٹی بھی تشکیل دیدی، کمیٹی میں ڈائریکٹر چڑیا گھر، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسر شامل ہیں۔کمیٹی صوبے کے چڑیا گھروں، وائلڈ لائف پارکس، بریڈینگ فارمز سمیت پرائیویٹ فارمز پر آگاہی دے گی۔صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر کمیٹی کی خود نگرانی کریں گے۔

چڑیا گھر /بند

مزید : صفحہ اول