حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،حسین جہانیاں گردیزی

حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،حسین جہانیاں گردیزی

  



خانیوال (نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار) صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے تمام محکموں کے افسران کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت مقررہ اوقات کے دوران سرکاری دفاتر(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

میں عوام کی شکایات اور مسائل سننے کا پابند کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بات اپنے دورہ خانیوال کے دوران سرکٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔نہوں نے کہا کہ تمام محکمے حکومت پنجاب کی طرف سے سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں اور لوگوں سے بھی عملدرآمد کروائیں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس بارے لوگوں میں بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

عملی اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر