تفتان بارڈر پر صحت مند زائرین کو گھر جانے دیا جائے، سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد(آئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران سے واپس آنیوالے زائرین تاحال تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں اورسخت پریشانی میں مبتلا ہیں،جو زائرین کرونا میں مبتلا نہیں انہیں فوری گھروں کی طرف جانیکی اجازت دی جائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے زائرین کو وطن واپس آنیکی اجازت نہ دینے پر تحفظات کا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو 15 روز سے زیادہ کا وقت گزرنے کے باوجود گھروں کی طرف جانیکی اجازت نہیں دی جا رہی اوروہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جو زائرین کرونا میں مبتلا نہیں انہیں فوری گھروں کی طرف جانیکی اجازت دی جائے۔ تفتان بارڈر پر سہولیات کی عدم فراہمی بھی ایک سوالیہ نشان ہے، حکومت اس صورتحال کا نوٹس لے۔
سلیم مانڈوی والا