کروناوائرس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آئسو لیشن سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ

کروناوائرس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آئسو لیشن سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ

  



ملتان،سپیشل رپورٹر(سٹاف رپورٹر، نمائندہ خصوصی)کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ملتان نے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آئسولیشن سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ کیاہے اور یہ آئسولیشن سنٹر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

100 بستروں پر مشتمل ہو گا۔گزشتہ روز کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس،ایم ایس ڈاکٹر را? امجد، ڈاکٹر عطاالرحمان اور ایکسین بلڈنگ حیدر علی سمیت دیگر موجود تھے۔اس دوران ہسپتال میں سیوریج، واٹر سپلائی اور بجلی و تمام واش رومز کو بھی فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملتان ڈویڑن میں کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے، تمام انتظامات حفاظتی تدابیر کی صورت میں اختیار کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طیب اردگان ہسپتال میں 50 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ ہمارے لئے عوام الناس کی صحت اور زندگی سب سے مقدم ہے، شہری گھبرانے کی بجائے پرسکون رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں،۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے میپکو کو فوری طور پر زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال کو متصل کڈنی سنٹر سے واٹر سپلاِئی لائن لی جائے، تین یوم کے اندر آئسولیشن سنٹر کو فعال کر دیا جائے۔ ایران سے آنے والے زائرین قرنطینہ میں 14 دن گزارنے کے بعد پاکستان داخل ہو رہے ہیں۔ 9 بسوں پر مشتمل زائرین کا قافلہ ملتان شہر میں داخل نہیں ہو گا،ڈی جی خان کے راستے آنیوالے زائرین بائی پاس سے شجاع آباد روڈ پر قائم انٹر چینج کے ذریعے موٹروے کا راستہ اختیار کریں گے، ضلعی انتظامیہ ڈی جی خان اور کے پی کے انتظامیہ سے رابطے میں ہے، آنے والے زائرین کا تعلق گلگت بلتستان اور کے پی کے سے ہے۔ عامر خٹک نے کہا کہ ضلع کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے اورحکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام شادی ہالز تین ہفتے کے لیے بند رہیں گے،شادی ہالز مالکان تمام تقریبات منسوخ کردیں اور میرج ہالز اونرز انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شادی ہالز مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان بھی موحود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ انتظامیہ اور شہری مل کر کرونا وائرس جیسی وباء سے جنگ جیت سکتے ہیں، حکومت کرونا وائرس خطرات کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے شادی ہالز سیل کر دیئے جائیں گے، سی پی او نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اووز کوآگاہ کر دیا ہے،خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز مالکان نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔ تعلیمی بورڈ ملتان نے نویں کے امتحانات منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ باقی پیپر ز اور پریکٹیکل کا شیڈول حکومتی ہدایت کی روشنی میں دوبارہ جاری کیا جائے گا، دوسری طرف پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام شارٹ کورسز کے پیپرز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، فنی تعلیمی بورڈ کے تحت پی ایس ڈی ایف کے پیپرز17 مارچ سے شروع ہونا تھے، پیپرز تا حکم ثانی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، پنجاب بھر میں ہونے والے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات بھی منسوخ کردئیے گئے، پبلک سروس کمیشن حکام کے مطابق کلاسیفائر کم کیٹلاگر، لیکچرار سول، اسسٹنٹ بورڈ آف ریونیو، سوشل ویلفیئر آفیسر کے ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کئے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے آج سے ہونے والے 18 ہزار ڈیٹا انٹری آپریٹر کے صبح اور شام دونوں اوقات کے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظرحکومت کی طرف سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15مارچ سے بند کئے جانے کے نوٹیفکیشن کے باوجود بیشتر پرائیویٹ سکولز و کالجز گزشتہ روز کھلے رہے۔ پرائیویٹ سکولز مالکان کے مطابق بچوں کو سکول بلا کر 3ہفتے کے چھٹیوں کا کام دے دیا گیا ہے تاکہ وہ گھروں میں فارغ نہ رہیں اور ان کا تعلیمی حرج نہ ہو سکے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث حفاظتی اقدامات کے لئے حکومت کی طرف سے تمام تعلیمی ادارے بند کئے جانے کے نوٹیفکیشن کے باوجود اکیڈمیاں کھلی ہیں۔ گزشتہ روز اکیڈمیاں کھلی رہیں اور طلبا وطالبات کوزبردستی بلایا گیا۔ تعلیمی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اکیڈمیاں بھی بند کرائی جائیں اور مالکان کے خلاف ایکشن لیاجائے۔ کرونا وائرس کے باعث تھیٹرز3ہفتے کے لئے بند کئے جانے کے باعث پنجاب بھر میں پروڈیوسرز مالی نقصان سے دوچار ہو گئے ہیں کیونکہ انہوں نے مختلف اداکاروں اور اداکاراؤں کوایڈوانس معاوضہ دے رکھا ہے۔ جمعہ کو 2شو ہونے کے بعد تھیٹرز بند کر دئیے گئے جس کے باعث وہ پریشان ہیں کیو نکہ اداکاروں او ر اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ہفتے کا معاوضہ لیا ہے‘ اب اگر ایک روزبعد ہی تھیٹرز بند ہوگئے ہیں تو اس میں ان کا کیاقصور ہے۔نوشاب تھیٹر 4ماہ بند رہنے کے بعد ایک روز کھلنے کے بعد ہی پھر بند ہو گیا۔ جمعہ کو ہاؤس فل 2شو ہوئے مگر اطلاع آگئی کہ کرونا وائرس کے باعث تھیٹرز 3ہفتے کے لئے بند کر دئیے گئے ہیں۔نوشاب تھیٹر جو پہلے مختلف وجوہات کی بنا پر بند ہوگیا تھا۔4ماہ بعد کھلنے کے بعد اب کرونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی اورکرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان کے زیراہتمام ہونے والے جشن بہاراں اور یوم پاکستان سپورٹس پروگرامز مورخہ 5 اپریل 2020 ء تک موخر کر دیئے گئے ہیں.نئے شیڈول کا اعلان بعد ازاں کیا جا ئیگا۔تعلیمی بورڈ ملتان کے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے کلاس دہم کے سالانہ امتحان سال 2020 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں 30 مارچ تا 20 اپریل منعقد ہونے والے پریکٹیکل امتحانات بھی ملتوی کر دئے گئے ہیں۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کر دیا جائے گا۔ کرونا وائرس کے پیش نظر ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے آرٹس کونسلز اور سینما اور شادی ہالز کو 5اپریل تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان تفریحی مقامات اور شادی ہالز کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان آرٹس کونسلز اور سینمااور شادی ہالزمیں جاری پروگراموں کو 15اپریل تک مکمل طو رپر بند کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ماہ اپریل کے شروع میں بہتری پر ان کو کھولا بھی جا سکتا ہے اور ملتوی کئے گئے پروگراموں کو ان کے نئے شیڈول کے مطابق شروع کروایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں،کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے محکمہ صحت نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں،حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع ملتان میں 3 ہفتے کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلئیر کی جاتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے پیشگی اقدامات کے حوالے سے تمام محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کرونا وائرس کے نشتر ہسپتال میں تمام مشتبہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے نشتر ہسپتال میں 60بیڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔ تمام اقدامات احتیاطی تدابیر کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کیلئے کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں کرونا وائرس کے مریضوں کو ہینڈل کرنے کیلئے ہیومن ریسورس ملتان سے فراہم کی جائے گی، عامر خٹک نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز 24 گھنٹے کے اندر تعلیمی اداروں کی بندش کا سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، شادی ہال، بینکوٹ ہال اور مارکی میں شادی کی کوئی تقریب منعقد نہیں ہو گی، کھیلوں کے مقابلے اور جشن بہاراں کی تقریب اور تمام ٹریننگ ورکشاپس منسوخ کی جاتی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام پبلسٹی بورڈز کرونا وائرس سے بچاؤبارے احتیاطی تدابیر کیلئے استعمال کئے جائیں،تمام محکمے صفائی کو یقینی بنائیں اور میڈیا کے ذریعے عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے،انہوں نے کہا کہ شہر میں سرجیکل ماسک کے لئے 30 میڈیکل سٹورز کو سیل پوائنٹس مقرر کیا گیا ہے اورسی ای او ہیلتھ کو سیلز پوائنٹس پر سرجیکل ماسک کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی چیک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان کرونا وائرس بارے اقدامات کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے حکام کی بھی شرکت کی۔دریں اثناء میڈیا ٹاک کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ شہریوں کو کرونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،تمام اقدامات حفاظتی تدابیر کے طور پر اختیار کئے جارہے ہیں۔ ملتان میں کرونا وائرس مبتلا 20 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت میں کسی بھی بڑی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں، عامرخٹک نے کہا کہ ایران سے آنے والے زائرین کے حوالے سے میکانزم تیار کر لیا گیا ہے،اس حوالے ملتان کی ضلعی انتظامیہ کمشنر ڈی جی خان اور کے پی کے حکومت سے رابطے میں ہے،زائرین کو موٹروے کے ذریعے کے پی کے بھیجا جائے گا،انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اسٹیبلشڈکرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔زکریا یونیورسٹی حکام نے کررونا وائرس کی ایڈوائزری جاری ہونے پر تمام شعبوں، کالجز اور انسٹی ٹیوٹ بند ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام شعبے 5 اپریل تک بند رہیں گے تاہم تمام ڈین، پرنسپل، ڈائریکٹر چیئرپرسنز‘ سینئر موسٹ ٹیچرز‘فیکلٹی ممبران افسران، ملازمین سکول ٹیچرز اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیں گے، علاوہ ازیں یونیورسٹی کے تمام ہاسٹل خالی کرالئے گئے اور طلبا کو فوری طورپر اپنے گھروں کو روانہ ہونے کی ہدایت کردی گئی جبکہ غیر ملکی طلبا کی نقل وحرکت محدوو کردی گئی ہے، دوسری طرف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے صورتحال پر غور کرنے کے لئے تمام ڈین، چیئرمیز اور اعلیٰ افسروں کا اجلاس کل بروز سوموار صبح 11 بجے کمیٹی روم میں طلب کرلیا گیا ہے۔

بہاولپور، بہاولنگر، ہارون آباد، خانیوال، ڈیرہ بکھا، لیہ، ڈیرہ غازی خان، دائر دین پناہ، وہاڑی، رحیم یارخان، لودھراں (بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندگان پاکستان)کرونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر) 

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں 5اپریل تک معطل رہیں گی۔ تمام امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں اور ہاسٹلز بھی بند رہیں گے۔ تاہم تدریسی اور انتظامی عملہ دفتری اوقات میں اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔یونیورسٹی عملے کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تعلیمی بورڈ بہاولپورکے زیر اہتمام امتحان جماعت نہم سالانہ 2020ء کے بقیہ پیپرز اور جماعت دہم کے پریکٹیکل کا شیڈول منسوخ کردیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت ِ پنجاب / کنٹرو لنگ اتھارٹی کے نو ٹیفکیشن کے مطابق جماعت نہم کے امتحانا ت / بقیہ پیپرز اور جماعت دہم کے عملی امتحان کا شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائیگا۔ جبکہ چک سونڈھا کا رہائشی محمد آصف نامی نوجوان آر ایچ سی ڈونگہ بونگہ اپنا چیک اپ کروانے آیا جہاں ڈاکٹر اویس لطیف نے نوجوان کو دوائی کی پرچی لکھ دی اور باقاعدہ طور پر کرونا وائرس کا مشتبہ مریض بنا کر ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر ریفر کر دیا مریض کو دی جانے والی پرچی کچھ سیکنڈز میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس سے انتظامیہ حرکت میں آگئی، نا اہل ڈاکٹر نے نوجوان سے اپنے ہاتھ سے لکھی گئی تحریر واپس لے کر پھاڑ دی اور ایک نئی پرچی پر ادوایات لکھ کر نوجوان کے ہاتھ میں تھما دی اس قسم کی نا اہلی اور بھونڈے مذاق پر نوجوان کے اہل خانہ سمیت ضلع بھر میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔جس پر عوامی سماجی حلقوں نے غیرذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگرمحمد شعیب خان جدون نے کرونا وائرس الرٹ حوالے سے وزیر اعلی پنجاب جناب سردار عثمان بزدار کے احکامات اور حکومتی ہدایات کے تحت ضلع بھر مییں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے حوالہ سے درج ذیل اقدامات کے فوری نفاذ کے احکامات جاری کررہے ہیں۔ضلع بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، ٹیوشن سینٹرز اور یونیورسٹی کیمپس اگلے تین ہفتے کے لئے بند رہیں گے- اگلے تین ہفتو ں کے دوران ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں -تمام دینی مدارس تین ہفتے کے لئے بند رکھے جائیں گے -ضلع بھر میں تمام میرج، بینکوئٹ حال اور مارکی بھی تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گی-حکومت پنجاب ہدایت پر کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ خانیوال بھی متحرک ہوگئی۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے مخدوم پور انٹر چینج پر ڈیرہ غازیخان سے گلگت بلتستان جانے والے زائرین کیلئے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک حافظ محمد مدثر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ بھی ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر کو سی ای او ہیلتھ نے کیمپ میں طبی سہولیات بارے بریفنگ دی - مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر حکومت پنجاب کی طرف سے ملنے والی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام افسران کے سٹیشن چھوڑنے پر بھی پابندی لگا دی۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو ٹیوشن سنٹرز کی بندش کے احکامات پر سختی سے عمل کرانے، جشن بہاراں کی تقریبات کو کینسل کرنے کی بھی ہدایت کردیکرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے حکومت نے ملک بھر میں عملی اقدامات کیے ہیں انہی اقدامات کے پیش نظر لال سوہانرا نیشنل پارک کو بھی غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے سیاسی و سماجی حلقوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جب تک اس مسلہ پر قابو نہیں پا لیا جاتا عوام حکومت سے مکمل تعاون کریں اپنی صحت و صفائی کا خیال رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے پیشگی اقدامات کے حوالے سے تمام محکموں کے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے تمام افسران اور ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی ہے اور اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اسی طرح مذہبی،سیاسی،میلے،کھیل اوردیگر تقریبات کے انعقاد کے لئے دیے گئے اجازت نامے فوری طورپر منسوخ کردیے گئے ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔تمام مشتبہ مریض صحت یاب ہو رہے ہیں تمام اقدامات احتیاطی تدابیر کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع میں 3 ہفتے کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلئیر کی جاتی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے محکمہ صحت نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان کے کنٹرولر امتحانات کے پریس ریلیز کے مطابق حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرہ کے پیش نظر اور پیشگی حفاظتی اقدامات کے باعث ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے سیکنڈری سکول سڑٹیفیکیٹ نہم جماعت کے سالانہ امتحانات2020کے بقایا پرچہ جات تاحکم ثانی ملتوی کردیے گئے ہیں چیئرپرسن ڈیرہ غازیخان بورڈ کشور ناہید رانا نے کہا کہ ملتوی کیے گئے امتحان/پرچہ جات کے نئے شیڈول کا اعلان بعدمیں کیاجائیگا لہذا ہفتہ14مارچ2020سے کوئی امتحان/پرچہ نہیں لیاجائیگا۔معتبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ آئندہ امتحانات کافیصلہ27مارچ کو سیکرٹری تعلیم اور چیئرمین تعلیمی بورڈزپنجاب کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان او ر تمام محکموں کے افسران موجود تھے اجلاس میں کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اور بچاؤ کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اجلاس میں حکومت کی طر ف سے آنے والی ہدایا ت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیاڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے عوام میں کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے آگاہی پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام حفاظتی انتظامات فوری مکمل کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق ماسک، کٹس اور دیگر حفاظتی سامان موجود ہے مارکیٹ میں ماسک کی قیمتوں کو کسی صورت بھی بڑھنے نہیں دیا جائے گا ماسک کی قیمتیں دسمبر 2019ء کی سطح پر برقر اررکھی جائیں گی جو میڈیکل سٹور ماسک کی زائد قیمت وصول کرے گا اسے فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا ماسک اور کٹس کی کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دی جائے گی ڈرگ انسپکٹرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے چیکنگ کریں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے کلین اینڈ گرین پارک لڈن روڈ وہاڑی اور وی چوک کا وزٹ کیا اور اس میں جاری کاموں کاتفصیلی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ عوام کو تفریح سہولیات اور خوشگوار ماحول مہیاکرنے کیلئے پارکوں کا فنکشنل ہونا انتہائی ضروری ہے وہاڑی کے پارکوں میں عوام بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ لوگ پارکوں میں آکر خوشگوار ماحول میں کچھ وقت گزار سکیں۔عوام کورونا وائرس سے خوف زدہ ہو نے کی بجائے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔نیز کوروناوائرس سے متعلق تمام معلومات ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر سے حاصل کریں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں بہاول پور ڈویژن میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے حوالہ سے منعقدہ اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں علی شہزاد،ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب جدون،پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج ڈاکٹر خواجہ فیاض،

مزید : ملتان صفحہ آخر