برسلز کے پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی تقریب منسوخ

برسلز کے پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی تقریب منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ببرسلز (این این آئی)یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر اور بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے پاکستانی سفارت خانے میں 23 مارچ (یوم پاکستان) پر ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب منسوخ کردی گئی۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ برسلز کے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بیلجیم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر مقامی حکام نے ہر طرح کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ان احکامات کی روشنی میں 23 مارچ کو سفارت خانے میں منعقد ہونے والی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
برسلز

مزید :

صفحہ اول -