کرونا وائرس سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کو 2.4ارب روپے کا نقصان

  کرونا وائرس سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کو 2.4ارب روپے کا نقصان

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے دنیا کی ایوی ایشن کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی اور اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں،پی آئی اے کو ایک ماہ میں 1.2ارب روپے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو صرف ایک ہفتے میں 1.2 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے 8 بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں جہاں پوری دنیا سے پروازیں آتی ہیں، ایران کی پروازیں بالکل بند ہیں، چین سے 14پروازیں آتی تھیں ان میں سے اب ہفتے میں صرف دو پروازیں آرہی ہیں، لاہور،کراچی اور اسلام آباد کے صرف 3 ائیرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کے لئے فعال ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسری جانب سعودی حکومت نے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن آج رات 12 بجے پوری ہو رہی ہے، اس تناظر میں 6 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

نقصان

مزید : صفحہ اول