کوئٹہ،قرنطینہ سینٹر سے زائرین فرار،پکڑے جانے پر سراپا احتجاج،قومی شاہراہ بند

  کوئٹہ،قرنطینہ سینٹر سے زائرین فرار،پکڑے جانے پر سراپا احتجاج،قومی شاہراہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن) ضلعی انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر چالیس کے قریب زائرین قرنطینہ سنٹر کا دروازہ توڑ کر زبردستی نکل گئے، سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے بھاگنے والوں کو سونا خان تھانے کی حدود میں پکڑلیا۔سکیورٹی فورسز زائرین کو پکڑ کر واپس ہزارگنجی کورنٹائن مرکز لے گئیں جس پر زائرین نے احتجاج شروع کر دیا۔زائرین کے احتجاج کی وجہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ایک گھنٹے تک بند رہی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لیویز ذرائع کے مطابق زائرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنے گھروں کو روانہ کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اور ان کا تعلق سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے۔واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے ہزارگنجی قرنطینہ مرکز کی نگرانی سخت کر دی۔
زائرین فرار

مزید :

صفحہ اول -