فی تولہ سونا 2750 روپے کمی کے ساتھ 90 ہزار850 روپے کا ہو گیا

فی تولہ سونا 2750 روپے کمی کے ساتھ 90 ہزار850 روپے کا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں زبر دست کمی،فی تولہ سونا 2750 روپے کمی کے ساتھ 90 ہزار850 روپے کا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث شادیوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی کے بعد سونے کے کاروبار سے وابستہ مارکیٹ سست روی کا شکار ہو گئی ہے۔ ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 90 ہزار 850 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2375 روپے کمی ہوئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 77 ہزار 890 روپے ہو گئی ہے۔
سونا

مزید :

صفحہ اول -