پیراگون سٹی میں چھاپہ، گھر سے 45ہزار ماسک طبی سامان برآمد

پیراگون سٹی میں چھاپہ، گھر سے 45ہزار ماسک طبی سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے پیراگون سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کرائے کے گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد کرلیے، برآمد شدہ سامان محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری طرف کرونا سے بچاؤ کیلئے مارکیٹ میں فیس ماسک اور سینی ٹائزر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔منافع خوروں نے بھی دگنے دام وصول کرنے شروع کردیئے۔ 5روپے والا ماسک 30روپے اور150والا سینی ٹائیزر 200روپے میں فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پیراگون سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کرائے کے گھر سے 45 ہزار فیس ماسک اور دیگر طبی سامان برآمد کرکے محکمہ صحت کے حوالے کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ماسک شہر میں قلت کے موقع پر بلیک میں فروخت کیلئے رکھے گئے تھے،جبکہ شہر میں فیس ماسک کی قلت کے باعث کمشنرز کی جانب سے کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کرونا وائرس، جسے کووڈ 19 (COVID-19) کا نام دیا گیا ہے، جس سے مراد 2019 میں کرونا وائرس انفیکشن سے پیدا ہونیوالا نمونیا ہے۔یہ انفیکشن لگنے کی عام علامات میں نظام تنفس کے مسائل (کھانسی، سانس پھولنا، سانس لینے میں دشواری)، نظام انہضام کے مسائل (الٹی، اسہال وغیرہ) اور کل بدنی علامات جیسے تھکاوٹ شامل ہیں۔
ماسک

مزید :

صفحہ اول -