نیب سمیت تمام اداروں کو مکمل آزاد کر رہے ہیں:چودھری سرور

  نیب سمیت تمام اداروں کو مکمل آزاد کر رہے ہیں:چودھری سرور

  



لاہور(آئی این پی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ہیں ہم نیب سمیت تمام اداروں کو مکمل طور پرآ زاد کر رہے ہیں اور اداروں میں سیاسی مداخلت کو بھی ختم کر دیا ہے ہم صرف اور صرف آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں کیونکہ اس سے ہی ملک اور ادارے مضبوط ہوں گے کرپٹ سیاسی عناصر کو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کر یگی ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیلئے کر پشن جیسے ناسور کو جڑوں سے ختم کر نا ہے جسکے لیے حکومت مکمل نیک نیتی کیساتھ کام کر رہی ہے۔ عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت ہر صورت اپنی ذمہ داری پوری کر یں گی۔ اپوزیشن کرونا پر سیاست نہ کر ے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں۔ قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے رہتے ہیں انسدادکوروناکیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت سب کومتحد ہونا پڑ یگا۔کسی ادارے میں سیاسی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سعید احمد سعدی اورتحر یک انصاف کے نائب صدر چوہدری اشفاق سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ اول