پاکستانیوں کو انخلا کیلئے 25مارچ تک مہلت دی جائے

پاکستانیوں کو انخلا کیلئے 25مارچ تک مہلت دی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی عرب کی ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں اب بھی مزید 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں،ان کی واپسی کو یقینی بنانے کیلئے25 مارچ تک کا وقت دیا جائے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہفتے کو سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نام ایک خط میں یہ درخواست کی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پی آئی اے 9 اضافی پروازیں چلارہی ہے جبکہ سعودی ایرلائنز اور سعودی گلف بھی اضافی پروازیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی حکام سے درخواست کی ہے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے اور وہاں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اس لیے لاک ڈاؤن سے قبل ان مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچانے کے 25 مارچ تک کا وقت دیا جائے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی حکام نے ابھی تک درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
سول ایوی ایشن

مزید :

صفحہ اول -